روس کا آواز سے 5 گنا تیز ’شیطان2‘


ماسکو (24 نیوز)  روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل 'سرمت' کا کامیاب تجربہ کرلیا،یہ میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روسی وزارت دفاع نے 'سرمت' میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جسے 'شیطان 2' بھی کہا جاتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی ولی عہد نے ایران کے ساتھ جنگ ناگزیر قرار دے دی

وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل 'شیطان' میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔

روس کا کہنا ہے سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔ یہ میزائل 10 ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جاسکتا ہے ۔