انتظار کی گھڑیاں ختم، مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی


کراچی (24 نیوز) قوم کے عزم نے خوف کو شکست دے دی۔ انتظار کی گھڑیاں ختم  مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ آج کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹی 20میچ کھیلا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ائیر پورٹ پر وزیر کھیل سندھ سید سردار محمد بخش مہر نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہنا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹی20سیریز , شاہینوں اور کالی آندھی کے مابین پہلا مقابلہ کل ہوگا 

ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والی ٹی 20 سیریز کیلئے پی ایس ایل فائنل طرز کی سکیورٹی ہوگی۔جو 5 حصار پر مبنی ہوگی اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے طراف 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 9 جدید کیمروں سمیت 80کیمروں پر مشتمل مانیٹرنگ روم تیار کرلیا گیا۔ ادھر تین روزہ سیریز کا ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا۔ پلان کے تحت میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی،شائقین کے لئے سات مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

پڑھنا نہ بھولئے: شاہد آفریدی کی فاٹا سپر لیگ فائنل میں آمد، وزیر اعظم سے بڑھ کر پروٹوکول

یونیورسٹی روڈ پر تین، ڈالمیا روڈ پر ایک اور کشمیر روڈ پر تین پارکنگ لاٹس ہونگے۔ تمام پارکنگ مقامات سے شہریوں کو بذریعہ شٹل ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

اسٹیڈیم کے اطراف کی چار سڑکیں اتوار کے دن دو بجے بند کی جائیں گی۔ پلان کے تحت یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ کے قریب دکانداروں کو میچ کے دنوں میں کاروبار بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

نجم سیٹھی کا خصوصی انٹرویو دیکھئے: