روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا


کراچی(24نیوز) پاکستانی روپے کے لیے رواں ہفتہ تھوڑا بہتر رہا، گزشتہ ہفتے کے بے قدری کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں نسبتاَ استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم یورو، برطانوی پاؤنڈ اور ین کے مقابلے میں روپیہ تھوڑا مہنگا ہو گیا۔

 ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 115 روپے 49 پیسے رہی لیکن اس دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت 36 پیسے کم ہو کر 142 روپے 10 پیسے،برطانوی پاؤنڈ کی ایک روپے 23 پیسے کم ہو کر 162 روپے 23 پیسے اور جاپانی ین کی ایک پیسے کم ہو کر ایک روپے 8 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم، مذاکرات کی تاریخ طے 

  تاہم چینی یوان کی قیمت بھی 12پیسے اضافے سے 18 روپے 36 پیسے ہو گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4.5 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی۔