نواز شریف اور مریم نواز کی جلسہ گاہ میں شاہی انٹری


سوات(24نیوز) نواز شریف اور مریم نواز سوات میں جلسہ گاہ پہنچ گئے،دونوں رہنما ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے,نوازشریف اورمریم نواز اجتماع سے خطاب کریں گے,مسلم لیگ ن سیاسی مظاہرہ کرنے کو تیار،جلسے کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری،کارکنان جلسہ گاہ میں آنا شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ جلسے کیلیے 10ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ مظاہرے سے قبل گراونڈ میں جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ جبکہ امیر مقام جلسے کی میزبانی کر یں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پٹرول سستا ہو گیا 

 دوسری جانب مسلم لیگ ن کا نیا ترانہ ’ووٹ کو عزت دو‘آج نواز شریف اور مریم نواز کے سیاسی مظاہرے کے دوران بجایا جائے گا۔جبکہ ن لیگ کی الیکشن مہم کے دوران بھی یہی ترانا بجایا جائے گا۔

علاوہ ازیں نواز شریف اور مریم نواز سوات میں جلسہ گاہ پہنچ گئے۔دونوں رہنما ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔نوازشریف اورمریم نواز اجتماع سے خطاب کریں گے۔