کوئلے کی کان خونی کان بن گئی

کوئلے کی کان خونی کان بن گئی


جہلم (24نیوز) کوئلے کی کان میں ملبے تلے دب کر 4مزدور جاں بحق،امدادی کارروائیوں میں 2مزدوروں کوزخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ٹلہ جوگیاں کے قریب کوئلہ کی کان میں 6 مزدور دب گئے۔  ہولناک واقع پیش آیا جب مزدور کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے۔جس میں اب تک 4مزدوروں جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب اپنی مدد اپ کے تحت لوگوں نے دبے ہوئے مزدوروں کو نکالا جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئ ہیں۔