مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ لوٹ لی

مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ لوٹ لی


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کی ایک اورپتنگ پاک سرزمین کی چھت پرگرنے کاامکان،ممبراسمبلی آج کسی بھی وقت انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ کر پاک سرزمین کے آنگن میں آگرے گی۔ایم کیوایم بہادرسے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے قیادت کوٹیلفون کرکے گرین سگنل دے دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہر قائد کے باسی دہری اذیت کا شکار 

 واضح رہے کہ ایم کیوایم بہادرآبادسے روٹھ کرمصطفی کمال کے قافلہ میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی آج کسی بھی وقت انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرسکتے ہیں۔