پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، کون آگے کون پیچھے؟


 کراچی(24نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج نیشنل سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی . دونوں ٹیموں کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں کے مجموعی ریکارڈز میں تو پاکستان کو برتری حاصل ہے مگر انفرادی اریکارڈز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں ، بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم سب سے آگے ہیں تو باؤلنگ میں سیموئیل بدری پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

ضرور پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا ،سکیورٹی پلان تیار 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک ہونے والے 11ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 7 میچوں میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 238رنز بناکر سب سے آگے ہیں ، ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈی جے براوو 6میچوں میں 190رنز بناکر سب سے آگے ہیں۔

اکیس اپریل 2017 کو پورٹ آف سپین کے مقام پر ویسٹ انڈین بلے باز ایون لوئیس نے پاکستان کے خلاف 91رنز بنائے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے بڑی انفرادی اننگ تھی ، ایون لوئیس چھ میچوں میں 11 چھکے لگاکر چھکوں میں بھی سب سے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انتظار کی گھڑیاں ختم، مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سیموئیل بدری 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں تو پاکستان کی طرف سے عماد وسیم سات میچوں میں11وکٹیں بناکرپہلے نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں میں بہترین باولنگ کا ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے انہوں نے 23ستمبر 2016 کو دبئی میں 14 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمر اکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف سات میچوں میں سات کیچ پکڑ کر فیلڈنگ میں سب سے نمایاں ہیں۔