ایم ٹیگ لگواؤ پھر موٹر وے پر آؤ

ایم ٹیگ لگواؤ پھر موٹر وے پر آؤ


اسلام آباد (24نیوز) کل سے صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی موٹروے پر فراٹے بھریں گی،لاہوراسلام آباد موٹروے پرایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پرجانا ہے تو گاڑی کو ایم ٹیگ بھی لگوانا ہے۔ورنہ شرمند گی ہوگی1 اپریل سے موٹروے پولیس نے گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایم ٹیگ کی پابندی لگادی۔ ایم ٹیگ لگوانے کے لیے آپ کے پاس گاڑی کے کاغذات، ڈرائیور کا لائسنس اور شناختی کارڈ لازمی ہونا چاہیے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ن لیگ کے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کو تیار، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سے رابطے 

 ٹوئنٹی فورنیوز اسٹوڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے خرم شاہ کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کا ہے۔جس کے تحت ایک چپ گاڑی کی سکرین پر لگائی جائےگی جس میں ڈیٹا انسٹال ہوگا۔ ڈی ایس پی خرم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکلسٹ اور بڑی گاڑیاں اپنی لین میں رہیں اور انتہائی بائیں جانب چلیں۔سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اورموبائل فون سننے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ایم ٹیگ کی پابندی سے دہشت گردی اورچوری شدہ گاڑیاں پکڑنے میں بھی مدد ملے گی۔روڈ سیفٹی پر عمل کرنے سے شہری بھی محفوظ رہ سکیں گے۔