اقوام متحدہ کے ارکان گونگے، بہرےہو چکے ہیں: مشال ملک


اسلام آباد(24نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال نے پھر عالمی مردہ ضمیر کو جھنجھوڑدیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں زندگی محفوظ نہیں، اقوام متحدہ کو مظلوموں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتیں۔

نیشنل پریس کلب کے باہر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی زیر قیادت مظاہرہ کیاگیا۔ شرکاء نے اسرائیل اور بھارت کےخلاف زبردست نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی۔ 15 افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا۔ دنیا کا انصاف مر گیا اور بربریت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ وادی کشمیر لہو لہو، بھارت کا وحشیانہ ظلم و بربریت جاری

مشال ملک کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کو ہماری چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتیں۔ عالمی ادارے کے ارکان گونگے بہرے ہو چکے ہیں، بھارت اور اسرائیل کی ایک ہی پالیسی ہے۔ کشمیری حیریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں کوئی زندگی محفوظ نہیں۔ کشمیر میں نماز جنازہ پر شیلنگ کی جا رہی ہے۔ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی۔