مقبوضہ کشمیر ،فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف مظالم جاری ، درجنوں افراد جاں بحق


اسلام آباد(24نیوز) عالمی دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم جاری، کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 کشمیری شہید جبکہ اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں بھارتی فوج نے 10 کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 7میں سے 6 نوجوانوں کی لاشیں شوپیاں کے علاقے دراگٹ سے ملی ہیں۔ آپریشن میں بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا آواز سے 5 گنا تیز ’شیطان2‘

فلسطین کے علاقہ بیت الحم میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 17 فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف رام اللہ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، تمام کاروبار بند ہیں،  فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قتل عام پر اپنی فوج کو شاباش دی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے دھمکی ہے کہ وہ مبینہ دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے غزہ کی پٹی کے اندر کارروائی کر سکتی ہیں۔

اہم خبر: افغانستان میں3 سال کی تاخیر سے 20 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان 

 اسی سلسلے میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال نے عالمی مردہ ضمیر کو جھنجھوڑدیا۔ انھوں نے کہا کشمیر اور فلسطین میں زندگی محفوظ نہیں، اقوام متحدہ کو مظلوموں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتیں۔