افغانستان میں3 سال کی تاخیر سے 20 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان

افغانستان میں3 سال کی تاخیر سے 20 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان


کابل(24نیوز) افغان حکومت نے رواں سال 20 اکتوبر کو ملک میں عام انتخابات کااعلان کردیا جبکہ صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے۔

افغانستان کی حکومت نے رواں سال عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، افغان الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

افغانستان میں گزشتہ 3 سال سے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ بار بار تبدیل ہورہی ہے اور ووٹر رجسٹریشن سمیت سکیورٹی مسائل کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوپارہا ہے تاہم  افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن نے رواں سال 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان میں اگلے سال صدارتی انتخابات کرائیں جائیں گے ۔