سی ڈی اے وزارت داخلہ سوسائٹی کی 829 کنال اراضی پر قابض


اسلام آباد(24نیوز) سی ڈی اے وزارت داخلہ کواپریٹو سوسائٹی کی 829کنال اراضی پر قابض،سوسائٹی سے اربوں کی اراضی ایکوائر کی لیکن 12 سال گزرنے کے بعد بھی متبادل زمین نہیں دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں نئے سیکٹر کی تعمیر کے نام پر سی ڈی اے نے12 سال پہلے سوسائٹی سے 829 کنال اراضی ایکوائر کی مگر اس کے عوض وزارت داخلہ کواپریٹو سوسائٹی کو معاوضہ دیا نہ ہی متبادل زمین دی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکو بھی پولیس افسر بننے لگے، اشتہاری مجرم کانسٹیبل بھرتی 

 سی ڈی اے کی طرف سے متبال زمین نہ ملنے سے سوسائٹی کے ممبران کو الاٹمنٹ رک گئی۔ سوسائٹی کے خلاف لینڈ مافیا کے منفی پروپیگنڈے سے ممبران کو پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر کی لونڈی بنایا گیا تو ن لیگ چھوڑ دوں گا: چودھری نثار 

 سوسائٹی کے سیکریٹری آفتاب شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے 3830 ممبران ہیں جن میں سے 1 ہزار پلاٹ ممبران کو الاٹ کردئیے گئے۔متبادل زمین نہ ملنے سے باقی ممبران کو الاٹمنٹ نہیں کی جا رہی ہے۔