ایم این اے سید وسیم احمد بھی کمال کے نکلے

ایم این اے سید وسیم احمد بھی کمال کے نکلے


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم رہنما نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ایم کیوایم سے کٹ کرآنے والی پتنگوں کوپاک سرزمین کاآنگن راس آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کے بعدآج ایک اور ایم این اے سیدوسیم حسین بھی پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ کہتےہیں دیرسے آنے پرانیس بھائی سے شرمندہ ہوں وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت کارکنوں سے مخلص ہے اورنہ ہی عوام سے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ لوٹ لی 

 انیس احمدقائمخانی نےاس موقع پر کہا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے سندھ کے حالات بدل دیں گے۔انہوں نے ٹی ٹونٹی کے کراچی میں انعقاد پرکہا کہ کرکٹ کی بحالی کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خادم رضوی کی گرفتاری، عدالتی احکامات جاری،لیکن پولیس ٹیم کو روک دیا گیا 

 واضح رہے کہ پاکستان ہاوس کراچی میں منعقدہ اس پریس کانفرنس میں پاک سرزمین پارٹی کےصدرانیس احمدقائمخانی کے ہمراہ پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔