نوازشریف پاناما سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں:بلاول بھٹو


حیدرآباد(24نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا، نوازشریف پاناما سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا   نوازشریف پہلے نظریاتی تھا نہ آج ہے نہ کل ہوگا۔وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے متعلق بیان واپس لینا چاہیے۔جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا۔ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے متعلق بیان واپس لینا چاہیے۔