وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کو اپریل فول بنا دیا

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کو اپریل فول بنا دیا


فیصل آباد(24نیوز) جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ قتل کیس کا معاملہ، وزیر اعلیٰ کی آمد ملتوی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ قتل کیس کا معاملہ اب تک حل نہ ہو سکا۔ پولیس نے 4مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ 3 افراد کوعابدہ کے محلے سے حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف پاناما سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں:بلاول بھٹو 

 واضح رہے کہ فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی قتل ہونے والی طالبہ کے گھر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آنا تھا لیکن زرائع کے مطابق شہباز شریف کی آمد ملتوی ہو گئی۔جس پر مقتولہ کے اہلخانہ سیخ پا ہو گئے اور حکومت کی جانب سے اپنے ساتھ اسے اپریل فول قرار دے دیا۔