اداروں میں مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں: مریم نواز


سوات(24نیوز) مریم نواز نے سوات میں عمران خان پر خوب تنقید کی، انھوں نے کہا کے پی کےمیں جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگائے گئے، انھوں نے مزید کہا کہ کہ اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے اور مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سوات میں عوام کا سمندر نکل آیا ہے، مریم نواز نے آتے ساتھ ہی عمران خان پر اپنے وار برسا دیے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا، اس وقت عمران خان اور کے پی کے حکمران کہاں تھے؟ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا، کیا وہ آئین کے ساتھ مذاق نہیں، عمران خان کبھی کہتے ہیں نواز شریف ڈیل کر رہے ہیں اور کبھی کہتے ہیں سازشیں ہو رہی ہیں۔

سوات میں روز لاشیں گرتی تھیں اور بم دھماکے ہوتے تھے تو وہ پرویز مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا لیکن آج دہشت گردی کے اندھیرے مٹ گئے ہیں، یہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا پاکستان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم ن لیگ کسی کے گھر کی لونڈی نہیں: احسن اقبال 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے اور مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں، پرویز مشرف مکا کھا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن ملک کا آئین اور قانون توڑنے والے کو واپس لانے کی کسی میں جرات نہیں۔