مقبوضہ وادی کشمیر لہو لہو، بھارت کا وحشیانہ ظلم و بربریت جاری


24 نیوز(ویب ڈیسک) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا دلخراش صوتی پیغام، مقبوضہ وادی کشمیر لہو لہو، معصوم کشمیریوں کے خون کی ہولی جاری، بھارت کا وحشیانہ ظلم و بربریت، 13 کشمیری شہید، 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنے جاری ایک صوتی بیان میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ آج کشمیر لہو لہان ہے۔ لوگ ہر طرف لاشیں گن رہے۔ ہر طرف مساجد میں پاکستان کے ترانے بج رہے ہیں۔

 آسیہ اندرابی کا التجاء کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان اپنے کشمیریوں اور کشمیر کیساتھ یوم سیاہ کا اعلان کرے۔ غیور کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منائیں۔

آسیہ اندرابی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسی پاکستان اور اسلام کیلئے جانیں دے رہے ہیں، کشمیری مجاہد بھارتی بربریت کا بیمثال مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہر مسجد سے، ہر طرف فضاؤں میں پاکستان کے ترانے ہیں۔  اس پرچم کے سائے تلے آنا ہے، اس پاکستان کو بچانا ہے، لیکن ہمارا پاکستان، کسی طرح یہ پیغام جہاں تک پہنچا سکیں پہنچائیں۔