آخر کار شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرہی دیا

آخر کار شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرہی دیا


لاہور (24 نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان میری بیماری اور علاج پر سیاست کر رہے ہیں۔ اداروں اور حکومت کے درمیان اتحاد کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان ان کی بیماری اور علاج پر سیاست کر رہے ہیں۔ اداروں اور حکومت کے درمیان اتحاد کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ انکا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم منتخب ہوا تو قوم سے سچ بولوں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ فیصل آباد طالبہ قتل کا واقعہ علم میں ہے، تحقیقات کا حکم دے چکا۔ وہ لندن سے لاہور روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔