شہباز شریف نے پنجاب کے 22 وین ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک ، سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا


شیخوپورہ (24 نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ، پنجاب کے 22 وین ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا۔

 24 نیوز کے مطابق پی کے ایل آئی کے تحت شیخوپورہ میں پنجاب کا  ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک قائم کر دیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نےافتتاح کیا۔ دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے جائزے کے ساتھ ہسپتال میں نئی  سی ٹی سکین مشین کا افتتاح بھی کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات کیلئےبڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فلٹر کلینک  میں  ٹیسٹ ، سکریننگ اور علاج  مفت ہوگا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :آخر کار شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرہی دیا

کے پی کے کی نسبت وہی دوائیاں پنجاب حکومت کی جانب سے مہنگی خریدنے کا جواب وزیر اعلی گول کر گئے۔   شیخوپورہ کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں پی کے ایل آئی   کے تربیت یافتہ دو ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا عملہ تعینات ہوگا۔ ہیپاٹائیٹس فلٹر کلینک میں روزانہ کی بنیادوں پر 80 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کی سہولیات میسر ہونگی۔

صوبے بھر میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نہ صرف وزیر اعلی کے دورے کے دوران بلکہ بعد میں بھی اسی طریقے سے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔