مٹانے آئے ہو اب تم جو “بینظیر” کا نام

مٹانے آئے ہو اب تم جو “بینظیر” کا نام


کراچی(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج پھر جمہوریت دشمن قوتیں غیرجانبدار صحافت اور عوام دوست سیاست کو گالی بناکر پیش کر رہی ہیں،انہوں نےایک ٹوئیٹ میں  کہا کہ’’ مٹا سکا کوئی “کیدو” کسی بھی “ہیر” کا نام؟ ،مٹانے آئے ہو اب تم جو “بینظیر” کا نام‘‘۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد  پیش کی ہے،انہوں نے صدر رضا الرحمان اور جنرل سیکریٹری ظفر صدیق بلوچ سمیت تمام نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد دیتے ہوئے امید  ظاہر کی ہے کہ  نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے اور صحافت کی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگے، خوش آئند، ملک کی پیشہ ورانہ انجمنوں اور غیرسرکاری اداروں میں جمہوری کلچر نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کو اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ جمہوریت ہے، جمہوریت کو نشانہ بنانے کے لیئے سب سے پہلے آزادی اظہارِ رائے اور صحافت کو زیرِ عتاب رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور میڈیا کو زیادہ سے زیادہ آزادی دی،بدترین میڈیا ٹرائیلز کے باوجود پیپلز پارٹی میڈیا کی زیادہ سے زیادہ آزادی کی حامی ہے،غیرجانبدار میڈیا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا اور جمہوریت روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer