تبدیلی والوں کی حکومت 100روز میں بے نقاب ہوجائے گی: خورشید شاہ

 تبدیلی والوں کی حکومت 100روز میں بے نقاب ہوجائے گی: خورشید شاہ


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وفاق میں حکومت بنانے سے متعلق مولانا فضل اُلرحمن کی تجویز رد کردی، انہیں کہا گیا کہ مولانا حکومت بنانے کی باتیں رہنے دو کیوں راستہ دے رہے ہیں عمران خان کو،کپتان کو حکومت سازی کا شوق پورا کرلینے دیں.

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کےاجلاس میں مولانا فضل اُلرحمن کی جانب سے وفاق میں اپوزیشن کی حکومت بنانےکی تجویز پر خورشید شاہ اور اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو عمران خان نے 1کروڑ نوکریاں دینی ہے 50لاکھ گھر بنانے ہیں۔ ابھی کپتان کو ملکی قرضہ بھی توختم کرنا ہےاور چار ارب درخت بھی لگانے ہیں۔ مولانا کیوں عمران خان سے ہمدردی کررہے ہو اسے گرانے کے لیئے پی ٹی آئی کےلوگ ہی کافی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔کیا تحریک انصاف بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی؟ 

  حکومت بنانے کے بعد کپتان نے ہرروز اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں رُسوا بھی تو ہونا ہے۔ اپوزیشن کی حکومت آئی تو یہ سب دیکھنے کو کہاں ملے گا۔ مولانا وفاق میں حکومت کو بنوا کر کیوں عمران خان راستہ دینا چاہتے ہو۔ تبدیلی والوں کی حکومت 100روز میں بے نقاب ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اجلاس میں ان باتوں سےمُکمل متفق نظر آئے۔