محبوبہ کے گھر جا کر ملنا عاشق کو مہنگا پڑ گیا


شکر گڑھ (24نیوز)  دیہاتیوں نے محبوبہ کو ملنے کے لئے آنے والے نوجوان کو پکڑ لیا. خود ہی عدالت لگا کر لڑکے اور لڑکی کو شدید تشدد کانشانہ بنایا . 

باگڑیاں کا رہائشی عاشق محبوبہ سے ملنے جانے پر پکڑ کر اہل دیہات نے درگت بنا ڈالی۔شکرگڑھ  میں پولیس نے بات نہ سنی تو دیہاتیوں نے اپنی عدالت لگا لی۔تھانہ صدر کے علاقہ جگوال میں دیہاتیوں کا لڑکے اور لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ظالم افراد لڑکی کو ٹانگوں اور بالوں سے پکڑ کر گسھیٹتے رہے۔لڑکی چیخ چیخ کر معافی مانگتی رہی، بے رحموں کو ترس نہ آیا۔8 سے 10 افراد نے نوجوان کی ڈنڈوں اور مکوں سے خوب درگت بنائی۔

نوجوان لڑکے اور لڑکی پر بیہمانہ تشدد کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔