العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مزید ملتوی

العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مزید ملتوی


اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ نیب ریفرنسز کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملزاورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسزکی سماعت احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے کی۔ سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔عدالت کے مطابق   آج معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے پیش نظر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔  

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔