فلم ’’سنجو‘‘ کے اہم کردار نے راج کمار ہیرانی کیلئے مشکل کھڑی کر دی

فلم ’’سنجو‘‘ کے اہم کردار نے راج کمار ہیرانی کیلئے مشکل کھڑی کر دی


نئی دہلی(24نیوز) کامیاب بالی وڈ فلم سنجوکےہدایت کاروپروڈیوسر راج کمارہیرانی مشکل کا شکار ہوگئے، بھارتی ڈان ابوسلیم نے ”’ سنجو “کے ہدایت کاروپروڈیوسرز کو فلم میں غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فلم سنجوکےڈائریکٹرمشکل میں آگئے۔ فلم میں غلط تصویر پیش کرنےپرانڈرورلڈ ڈان ابوسلیم نےسنجوکے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کو قانونی نوٹس بھیج ڈالا۔ ابوسلیم کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کے بارے میں غلط دکھایا گیا۔ ہدایت کار15 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔بالی وڈ نےمیڈم نور جہاں کے گانوں کو تباہ کر دیا 

 علاوہ ازیں انڈرورلڈ ڈان کےوکیل پرشانت پانڈے نے فلم کے ایک سین کا حوالہ دیتےہوئے کہا میرے موکل نے کبھی بھی اسلحہ اور گولہ بارود سپلائی نہیں کیا اورنہ ہی ابوسلیم کبھی سنجے دت سے ملا۔فلم میں ابوسلیم کی تصویر بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ابوسلیم 1993کےممبئی دھماکوں کےکیس میں سزاکاٹ رہے ہیں۔