ڈالر مزید سستا ہوگیا۔۔۔

ڈالر مزید سستا ہوگیا۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 86 پیسے سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا ہو کر 123 روپے کا بکنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر تقریبا تین روپے کی کمی سے 122 روپے 80 پیسے کا بھی فروخت ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 86 پیسے کی کمی سے 124 روپے 18 پیسے رہی لیکن اس کے برعکس ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 123 روپے ہو گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ڈالر کے ریٹس میں حیرت انگیز کمی 

  انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 70 پیسے کی کمی سے 163 روپے 36 پیسے اور یورو کی 46 پیسے کی کمی سے 145 روپے 61 پیسے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ کی قیمت 5 روپے کے اضافے سے 157 روپے تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق بہت زیادہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر تھوڑا مہنگا ہوا ہے۔