یوم آزادی کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ٹیبلو کے مقابلے

یوم آزادی کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ٹیبلو کے مقابلے


گوجرانوالہ(24نیوز) اکہترواں یوم آزادی منانے کے لئے بچوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے کروائے گئے،اسکولوں کے طلبہ نے ٹیبلواور رقص پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادی کا جشن منانا ہر قوم کے لئے عید کے دن سے کم نہیں ہوتا۔ 14 اگست کی آزادی کے حوالے سے آرٹس کونسل میں مختلف اسکولوں کے بچوں میں ٹیبلو کے مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلوزپیش کئے گئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔کپتان خوبصورتی کی دوڑ میں شامل 

 طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے صوبوں کا ثقافتی لباس زیب تن کیا اور ثقافتی رقص بھی پیش کیا۔ طلبہ نے خون گرما دینے والے ملی نغمے پرخوبصورت ٹیبلو پیش کیا جسے دیکھ کرہر کوئی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔