شیخ رشید کو بڑی خوشخبری مل گئی


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کرانے کاحکم دیدیا۔ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ این اے 60 سے راشد شفیق ہمارے امیدوار ہونگے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن بلے یا قلم دوات کے نشان سے لڑنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔ 

پڑھنا مت بھولیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ معذور لڑکی "فجر " کیلئے امید کی سحر بن گئے

 دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ الیکشن کے کامیاب ہونے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار  کی عظمت کو سلام پیش کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہواہوں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ صرف قوم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مزید ملتوی

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ چیف جسٹس  اور آرمی چیف کی وجہ سے شفاف الیکشن ہوئے ۔ دھاندلی کا رونا رونے والوں کے مقدر میں  اب رونا ہی ہے ، قوم تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان ہی ڈلیور کر سکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ میرے مد مقابل امیدواروں میں سے ایک نا اہل ہو گیا اور دوسرا بیٹھ گیا ۔انھوں نے کہا کہ الیکشن بلے یا قلم دوات کے نشان سے لڑنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 60 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میرے ساتھ زیادتی ہوئی۔ میرے ساتھ زیادتی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کلیئر کر دیا، ،آج پاکستان جیت گیا اور پاکستان کی جیت عمران خان کی جیت ہے،ہم نے قوم کے ادھار کو خدمت سے اتارنا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔