پیدائشی پیروں سےمعذور بچے اب چل پائیں گے

پیدائشی پیروں سےمعذور بچے اب چل پائیں گے


پشاور(24نیوز) معذور بچوں کیلئے خوشخبری، پیراپلیجک سنٹر پشاور  پیدائشی معذور بچوں کےلئے نوید کی کرن بن گیا،پرمڑے پیروں والے بچے اب اپنے پیروں پرچل پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیدائشی طور پر معذور بچوں کے لیے خوشخبری، معذور افراد کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ادارے پیرا پلیجک سنٹر پشاور اور ریڈ کراس کمیٹی کا ایک اور سنگ میل،پیدائشی طور پر معذور بچے اپ اپنے قدموں پر چلیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔یوم آزادی کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ٹیبلو کے مقابلے 

 ماہرین کے مطابق پاکستان میں سالانہ 6000 بچے مڑے ہوئے پیروں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن کے لیے کلب فوٹ ہوم ایک نعمت سے کم نہ ہو گی۔ ادارہ علاج کے اخراجات کے ساتھ بچوں کے سرپرستوں کے سفری اور رہائشی اخراجات بھی برداشت کرے گا۔