انٹرنیشنل چیمپئینز کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی

انٹرنیشنل چیمپئینز کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی


فلوریڈا(24نیوز) یورپئین فٹبال کلبز کی پری سیزن تیاریاں جاری، انٹرنیشنل چیمپئینز کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی، بارسولونا کو اٹالین کلب روما کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیمپئینز کپ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ نے ریال میڈرڈ کو 1-2 چت کردیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے الیکسز سینچیز اور ہیریرا نے ایک ایک گول جبکہ ریال میڈرڈ کا واحد گول کریم بینزیمہ نے اسکور کیا۔ انٹرنیشنل کپ کے ایک اور میچ میں اٹلی کے کلب روما نے سپینش چیمپئینز بارسولونا کو 2-4 سے شکست دے دی۔ بارسولونا کے کھلاڑی رافینیا نے میچ کے ابتدائی لمحات مین اپنی ٹیم کو فتح دلائی جس کہ بعد روما نے ایک کے بعد ایک گول اسکور کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔بائیکاٹ کیا اور نہ ہی بغاوت کرینگے:کپتان ہاکی ٹیم 

 دوسری جانب انگلش کلب ٹوٹن حیم ہوٹسپرز نے اے سی میلان کو 0-1 سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کرلی ۔ میچ کا واحد گول ناکوڈو نے کیا۔   ٹوٹن حیم ہوٹسپرز تین میچز میں دو میں کامیابی حاصل کرکے انٹرنیشنل کپ کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔