پنجاب کو ہرا بھرا کرنے کا مشن شروع

پنجاب کو ہرا بھرا کرنے کا مشن شروع


لاہور(24نیوز) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک مثبت قدم اٹھانے کی تیاری کر لی گئی ۔ صوبہ پنجاب میں100کروڑدرخت لگانےکامنصوبہ  شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے100کروڑدرخت لگانےکی تیاریاں شروع کردیں۔ منصوبےکیلئے3افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔  کمیٹی 3اگست تک منصوبےکاپی سی ون مرتب کرےگی۔ ہائیکورٹ کےحکم پرپی سی ون 3اگست کوعدالت پیش کیاجائےگا۔  پنجاب میں آلودگی سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث فیصلہ کیاگیا۔ کمیٹی میں عبدالمقیط خان،محمدفاروق اورمحمدطارق نسیم شامل ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔