انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی


انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ عالمی کرکٹ میں ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کانسل کی جانب سے مبارک بادپیش کی گئی۔ انگلینڈ اور انڈیا کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ 

 5 مارچ 1877 کو آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے ہزارویں ٹیسٹ میں انڈیا کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہے۔

ہزار ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم 357 ٹیسٹ میچز میں کامیاب رہی، 297 ٹیسٹ میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 345 میچز کا نتیجہ نا نکل سکا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 818 میچز کھیل کر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والی دوسری ٹیم ہے۔ 

انگلینڈ کے ہزارویں ٹیست کے ریکارڈ پر چئیرمین آئی سی سی ششانک مانوہر نے بھی مبارک بعد دی اور تاریخی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے لیے اچھے نتائج کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔