حساس ادارے کیخلاف بیان دینے پر جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری

حساس ادارے کیخلاف بیان دینے پر جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری


اسلام آباد(24نیوز) اداروں کے خلاف تقریر کیوں کی؟سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا. سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے 28 اگست تک جواب طلب کر لیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھیجا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی ان کی تقریر کا نوٹس لیا تھا۔

پڑھنا مت بھولیں: شیخ رشید کو بڑی خوشخبری مل گئی

 یاد رہے کہ سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے حال ہی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔