جشن آزادی کی آمد، دکانداروں کی چاندی

       جشن آزادی کی آمد، دکانداروں کی چاندی


  24نیوز : ابھی 14اگست آیا نہیں مگر حب الوطنی کا اظہار کر نے کے لیے بڑی تعداد میں جشن آزادی میں بطور سجاوٹ استمعال ہونے والے سامان کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

جشن آزادی کا موقع آنے سے پہلے ہی شہر کی ہر گلی کوچے میں اسٹالزلگ جاتے ہیں جس میں سبز حالی پرچم اور جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ سبز چوڑیاں، بیجز، اسکارف ہویا گھروں کی سجاوٹ کے سامان سب کو متوجہ کرتے نظر آتے ہیں۔جشن آزادی کو خاص طور سے بچے وطن سے محبت کے اظہار میں اپنی ہی تیاریوں میں مگن نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر دکانداروں کی بھی چاندی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ٹیبلو کے مقابلے 

   دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کی سجاوٹ کا سامان ماہ اگست کی شروع ہونے سے پہلے ہی بکنا شروع ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ 14 اگست کے دن تک جاری رہتا ہے۔بچے بڑے سب ہی اپنے اپنے انداز سے جشن آذادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں کہ کس طرح اپنے اپنے گھر اور گلیوں کو سجا کر اپنے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار کریں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito