رکشہ ڈرائیور بے رحم گولی کا نشانہ بن گیا

رکشہ ڈرائیور بے رحم گولی کا نشانہ بن گیا


کراچی ( 24نیوز )  ایک شہری مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بے رحم گولی کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاکت ملزمان کی فائرنگ سے ہوئی۔ گیارہ بچوں کا والد نفیس خان فوج سے ریٹائمنٹ کے بعد رکشہ چلاتا تھا۔

نیو کراچی کے علاقے میں ملزمان کی لوٹ مار کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزمان کا تو کچھ نہ بگڑا مگر دو طرفہ فائرنگ کے درمیان رکشہ ڈرائیور نفیس خان زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کا قتل 

پولیس کا کہنا ہے کہ نفیس خان ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ لیکن نفیس خان اس کی فائرنگ سے نہیں مرا۔پولیس کے مطابق بلوچستان سے آپریٹ ہونے والا گینگ موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاکت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی یا ملزمان کی فائرنگ سے ابھی اس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer