مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری

06:22 PM, 1 Aug, 2018

شازیہ بشیر

  24نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کی بربریت میں 310 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی کی آمد، دکانداروں کی چاندی 

میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں پر پیلٹ، گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اور قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

 

مزیدخبریں