وزیر اعظم کا دورہ لاہور ملتوی

وزیر اعظم کا دورہ لاہور ملتوی


لاہور(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آج لاہور کا دورہ ملتوی ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے ایک روزہ دورے پرآج آنا تھا، تاہم مصروفیات کے باعث لاہور کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، وزیراعظم نےلاہور میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور بیوروکریسی کے افسران سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اگلے ہفتے لاہور کا دورہ کرسکتے ہیں، وزیراعظم نے لاہورمیں گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ون آن ون ملاقات کرناتھی جس میں سیاسی صورتحال اور صوبائی وزراء کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer