عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا، فی تولہ قیمت نو سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نو سو روپے کی کمی سے تراسی ہزار ایک سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا سات سو اکہتر روپے کی کمی سے اکہتر ہزار دو سو پینتالیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار تین سو آٹھ روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چوبیس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔