مہنگائی چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد(24 نیوز) ملک میں مہنگائی چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔  جولائی میں مہنگائی دس اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ،  بجلی, گیس,سی این جی, گھروں کے کرائے, روٹی اور سونا سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی نے ڈبل ڈیجیٹ عبور کر لیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ملک میں مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ تین فیصد ہوگئی۔ جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران مہنگائی میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا ہے جولائی میں گیس 30.90 فیصد مہنگی ہوئی اس دوران آلو 16.84 اور کاریں 14.43 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ سیمینٹ 12.72 اور سریا 12.47 فیصد مہنگا ہوا سونا 9.73 اور سی این جی 8.84 فیصد مہنگی ہوئی دال مونگ اور انڈے 5 فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے۔ 

ایک سال میں گیس ایک سو بیالیس فیصد ، لہسن پچہتر فیصد ، روٹی نو اعشاریہ تین فیصد ،  پیاز انسٹھ فیصد اور چینی تیس فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ کاریں 25 اعشاریہ 54 فیصد ، سگریٹ 24 اعشاریہ 67 فیصد پیٹرول 22 اعشاریہ 53 فیصد ،  آلو 21 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 فیصد جب کہ بجلی 11 اعشاریہ 33 فیصد مہنگی ہوئی۔