سینٹ میں شکست، مشترکہ اپوزیشن کا بڑا اعلان



اسلام آباد(24 نیوز) متحدہ اپوزیشن نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوووٹ دینےوالے14سینیٹرز  کو بے نقاب کرنےکا اعلان کردیا، شہباز شریف کہتے ہیں آئندہ ہفتے اے پی سی میں مشترکا لائحہ عمل بنائیں گے، بلاول بھٹونے چیئرمین سینیٹ سےاستعفے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونےکےبعداپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں ہنگامی اجلاس ہواجس میں14اراکین کےووٹوں کےمعاملےاورآئندہ کےلائحہ عمل پرغورکیاگیا۔اجلاس کےبعدچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شہبازشریف کاکہنا تھاکہ جن14ارکان نے ضمیربیچاان کی نشاندہی کریں گے،اگلےہفتےآل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن مشترکالائحہ عمل بنائے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے خوشیاں نہ منائے،صادق سنجرانی بھی سلیکٹڈ چیئرمین ہیں، ہارس ٹریڈنگ کےبعدانہیں مستعفی ہوجاناچاہیے۔ حاصل بزنجو نےکہاکہ اخلاقی طورپرجیت گئے ہیں،جب تک ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو شکست نہیں ہوتی لڑائی جاری رہےگی جبکہ مولانااسعدمحمود بولےکہ ثابت ہوگیامولانافضل الرحمان کاموقف درست ہے،سڑکوں پرنکلناہوگا۔

اپوزیشن رہنماوں کاکہنا تھا گزشتہ برس جودھاندلی زدہ الیکشن ہوئےتھےاس کی تاریخ دہرائی گئی۔