وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،احسن اقبال نےپشاوردہشتگردی کےزخمیوں کی عیادت کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،احسن اقبال نےپشاوردہشتگردی کےزخمیوں کی عیادت کی


 پشاور(24نیوز):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پشاور دہشت گردی کے زخمیوں کی عیادت کی، وزیرداخلہ احسن اقبال نے شہدا کے لواحقین اورزخمیوں کے لئےامداد کا اعلان کردیا۔

پشاوردہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے زیادہ ترافراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پران کا کہناتھا کہ پولیس اورسیکورٹی فورسز فوری طورپرسامنے نہ آتے تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتاہے۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی پشاورمیں زخمیوں کی عیادت کی،انہوں نے کم زخمی ہونے والوں کے لیے دولاکھ،شدید زخمی ہونے والوں کے لیے پانچ لاکھ اورشہدا کے لواحقین کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کے مشیراورن لیگ کے رہنما امیرمقام نے بھی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری پرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔