اشرف غنی نے پاکستان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی


  (ویب ڈیسک): افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرلیا، آذربائیجان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی عالمی امن اور سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہے، پاکستان سے براہ راست مذاکرات چاہتے ہیں، مل کر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد شدت پسند عسکری طور پر افغانستان میں جیت نہیں سکتے، افغان فورسز نے داعش کو صرف پہاڑوں تک محدود کر دیا ہے۔