اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز): حکومت نے پٹرول ایک روپے 48 پیسے مہنگا کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کی منظوری دی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔

اوگرا کی جانب سے سفارش کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 77 روپے47پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 85روپے95پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے 58پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 52 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔