فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2018ء کے لیے ٹیموں کے ڈراز کا اعلان

فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2018ء کے لیے ٹیموں کے ڈراز کا اعلان


 ویب ڈیسک(24نیوز):فیفا نے ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کے لیے ٹیموں کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا،بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ چودہ جون سے پندرہ جولائی تک کھیلے جانے والے ایونٹ کی روس میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا نے ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کے لیے ٹیموں کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔ کھیلے جانے والے ایونٹ کی روس میزبانی کرے گا۔ روس سمیت دنیا کی بہترین 32ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔ جرمنی ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کے ڈرازکے لیے ماسکومیں رنگارنگ تقریب ہوئی،جس میں روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے افتتاح کیا۔ ڈراز میں میرا ڈونا سمیت ماضی کے اسٹارز نے شرکت کی۔ میگا ایونٹ کی 32 ٹیموں کو 8گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ روساورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 ڈراز کے مطابق گروپ اے میں روس،یوراگوئے،مصراور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں پرتگال،اسپین،ایران اورمراکش کی ٹیمیں ہوں گی۔ گروپ سی فرانس،پیرو،ڈنمارک اورآسٹریلیا کی ٹیموں پر مشتمل ہوگا۔ گروپ ڈی میں ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروشیا اورنائیجریا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ گروپ ای میں برازیل ،سوئٹزرلینڈ،کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیمیں ہوں گی۔ گروپ ایف جرمنی،میکسیکو،سویڈن اورجنوبی کوریا جیسی ٹیموں پرمشتمل ہوگا۔ گروپ جی میں بیلجئیم،پاناما،تیونس اورانگلینڈ کی ٹیمیں ہوں گی۔ آخری گروپ ایچ میں پولینڈ ،کولمبیا،سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔