داتا دربار میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد


لاہور (24نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی دربار پر سالانہ عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا, درود وسلام کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی دربار عالیہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا , دربار عالیہ میں ہونے والی محفل میلاد میں شرکت کےلیے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی دربار کو برقی قمقموں سے سجا گیا۔

محفل میں نامور نعت خواں نے اپنے اپنے انداز میں حضور کی شان بیان کی, محفل میں پاکستان کے مشہور نعت خوانوں کی حاضری کے بعد جامع مسجد داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے حضور کی محفل میلاد کے موقع پر خطاب کیا۔

محفل کے بعد حبیب خدا کو درود وسلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی,ایک بجے کے بعد حضور کی جشن ولادت کا کیک اور لنگر بانٹے گئے۔