حملہ آور برقعہ پہن کر رکشے میں آئے:آئی جی خیبر پختونخوا

حملہ آور برقعہ پہن کر رکشے میں آئے:آئی جی خیبر پختونخوا


خیبر پختونخوا (24نیوز) پشاور کے زرعی انسٹی ٹیوٹ پر حملے میں استعمال ہونے والے رکشہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد اسی رکشہ میں بیٹھ کر زرعی انسٹی ٹیوٹ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق  حملہ آوروں کے زیر استعمال رکشہ کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق حملہ آور برقعہ پہن کر رکشے میں آئے،جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔