کراچی میں جشنِ عیدِ میلادلنبی ﷺ مزہبی جوش جوزبے سے منایا جارہا ہے

کراچی میں جشنِ عیدِ میلادلنبی ﷺ مزہبی جوش جوزبے سے منایا جارہا ہے


کراچی (24نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشنِ عیدِ میلادلنبی مزہبی جوش جوزبے سے منایا جارہا ہے، شہر میں نمازِ جمعہ کے بعد مرکزی ریلی نیو میمن مسجد سے نکالی جائے گی جب کہ نشتر پارک میں عاشقانِ رسول کا اجتماع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی جشنِ آمدِ رسول سے گونج رہا ہے، خاتم النبین کی ولادت کی خوشی میں ،شہر بھر سے ریلیز نکالی جارہی ہیں،نیو میمن مسجد سے بعد نمازِ جمعہ مرکزی جلوس برآمد ہوگا،جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا،مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا ہے،اس موقع پر نشتر پارک اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، شہر میں پچاس کے قریب چھوٹی اور بڑی ریلیز نکالی جارہی ہیں جس میں بچے جوان بوڑے سب ہی شریک ہیں۔

بعد نمازِ مغرب نشتر پارک میں مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے معروف علمائے کرام او رنعت خواں حضرات حضور پاک ص کی بارگاہِ اقدس میں نذرانے عقیدت پیش کریں گے۔