بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کھل گیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کھل گیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کا پہلا مومی مادام تساؤ میوزیم نئی دہلی میں آج کھول دیا گیا، میوزیم میں تاریخ ,کھیل موسیقی، فلم اور سیاست سے منسلک اہم شخصیتوں مجسمے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مادام تساؤ میوزیم کھل گیا، میوزیم میں مہاتماگاندھی نرندر مودی بھی ہاتھ جوڑے کھڑے نظر آئیں گے، ایشوریہ رائے بچن ہرتیک روشن، امیتابھ بچن،شاہ رخ خان کرینہ کپور سلمان خان مادوہری، ٹنڈولکر ملکھا سنگھ اور مائکل جیکسن کے مومی مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

 

واضح رہے کہ بھارت دنیا کا 23 واں ملک ہے جہاں مومی مجسموں کا میوزیم کھولا گیا ہے۔