پشاور دہشتگرد حملے میں 24 نیوز کے بہادر رپورٹر رحم یوسفزئی زخمی


خیبر پختونخوا (24نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر پر 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے جن میں پاک فوج کے دوجوان اور 24 نیوز چینل کا رپورٹر رحم یوسفزئی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رحم یوسفزئی ، بہادر صحافی  پشاور دہشت گردی حملے میں ٹوئنٹی فور نیوز کے رپورٹر رحم یوسفزئی بھی زخمی ہوئے, وہ فورسز کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود تھے,جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے جرنلسٹ، ٹوئنٹی فور نیوز اپنے بہادر رپورٹر رحم یوسفزئی کو سلام پیش کرتا ہے، رپورٹر نے ذخمی حالت میں بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔