دہشت گرد افغانستان میں اپنے لیڈروں سے رابطے میں تھے:آصف غفور

دہشت گرد افغانستان میں اپنے لیڈروں سے رابطے میں تھے:آصف غفور


اسلام آباد (24نیوز) افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ ہے ، پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور کرانے والے افغانستان میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ مرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے ،حملے کے ثبوت افغان ڈی جی ایم او کے حوالے کر دیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے لیڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے، افغانستان میں سیکورٹی خلا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد پاکستان اور سرحدی علاقوں میں حملے کررہے ہیں۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے بھی وہیں موجود ہیں ، حملے کے تمام ثبوت افغان ڈی جی ایم او کے حوالے کردیئے ہیں۔

پولیس اور فورسز نے بروقت اور بھرپور آپریشن کرکے دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور عمارت میں موجود افراد کو با حفاظت باہر نکالا۔