نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد


لاہور (24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد ، وزیر اعلیٰ پنجاب،حمزہ شہباز شریک,جاتی امرافارم ہاؤس کی سکیورٹی سخت کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق عید میلاد لنبیؐ کے موقع پر سابق وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ رسول کریمﷺ کے اسوہ حسنہ  سے رہنمائی لے کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں،انہوں نے مزید کہا تفرقہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور  اپیل کی کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاس داری بھی کی جائے۔

جاتی امرافارم ہاؤس میں محفل میلاد ،سابق وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی شرکت،سینئر لیگی رہنماحمزہ شہبازشریف،لارڈمیئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید کی شرکت،حاجی طلعت،شیخ آفتاب،ملک شاکرعلی،سید سر فرازشاہ کی شرکت،مرزا جاویدعلی،افضال قصوری،شیخ فاروق بلال،ڈاکٹر مظہر حسین کی شرکت،محفل میلاد میں اکمل سیال،پیر ظفر منظور سمیت دیگرنے بھی شرکت کی۔